Tuesday, March 12, 2013

پچیسویں شب


                            پچیسویں شب
ماہ رمضان کی پچیسویں تاریخ کی شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک بار، سورئہ اخلاص پانچ مرتبہ، ہر رکعت میں پڑھے۔ بعد سلام کے کلمہ طیبہ ایک سو دفعہ پڑھے۔ درگاہِ رب العزت سے انشاءاللہ بیشمار عبادات کا ثواب عطا ہو گا۔
پچیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر تین تین مرتبہ، سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ بعد سلام کے ستر دفعہ استغفار پڑھے۔ یہ نماز بخشش کیلئے بہت افضل ہے۔پچیسویں شب کو دو رکعت نماز پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک مرتبہ، سورئہ اخلاص پندرہ پندرہ مرتبہ پڑھے۔بعد سلام کے ستر دفعہ کلمہ شہادت پڑھے۔ یہ نماز عذابِ قبر سے نجات کیلئے بہت افضل ہے۔ پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ دخان پڑھے۔ انشاءاللہ اس سورئہ کے پڑھنے کے باعث عذابِ قبر سے اللہ پاک محفوظ رکھے گا۔پچیسویں شب کو سات مرتبہ سورئہ فتح پڑھنا ہر کسی کیلئے بہت ہی افضل ہے۔

رمضان المبارک کی پچیسویں رات کو سات مرتبہ سورة فتح پڑھنا فضیلت و برکت کا باعث ہے۔ پچیسویں رات کو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة القدر اور پندرہ پندرہ مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز سے فراغت کے بعد ستر مرتبہ دوسرا کلمہ پڑھے۔ گناہوں سے معافی عطا ہو گی۔ رمضان المبارک کی پچیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة القدر اور پانچ پانچ مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز مکمل کرنے کے بعد ایک سو مرتبہ کلمہ طیبہ اور سورة الدخان پڑھنے سے بفضل باری تعالیٰ عذابِ قبر سے حفاظت رہتی ہے۔ پچیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد تین تین مرتبہ سورة القدر اور تین تین مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ پھر سلام پھیرنے کے بعد ستر مرتبہ استغفار پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ گناہوں کی معافی عطا ہو گی اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے نیکی کے کام کرنیکی توفیق عطا فرمائے گا۔

No comments:

Post a Comment