تئیسویں شب
رمضان المبارک کی تئیسویں رات کو نماز عشاءو نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد ایک مرتبہ سورة یاسین اور ایک مرتبہ سورة رحمن پڑھنا باعث برکت و فضیلت ہے۔ تئیسویں رات کو چار رکعت نفل نماز دو دور کعت اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورة القدر اور تین تین مرتبہ سورة اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد نہایت توجہ و یکسوئی کے ساتھ ستر مرتبہ درُودِ پاک پڑھے ۔بفضل باری تعالیٰ گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔ تئیسویں رات کو ہی آٹھ رکعت نفل نماز دو دورکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورة الفاتحہ کے بعد ایک ایک مرتبہ سورة القدر اور ایک ایک مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے اور پھر بارگاہِ الٰہی میں اپنے گناہوں کی معافی کی دعا مانگے۔ بفضل باری تعالیٰ گناہوں کی معافی عطا ہو گی۔
ماہ مبارک کی تئیسویں شب کو چار رکعت نماز دو سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ قدر ایک بار اور سورئہ اخلاص تین تین مرتبہ پڑھے۔ پھر بعد سلام کے ستر مرتبہ درود شریف پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ مغفرتِ گناہ کیلئے یہ نماز بہت افضل ہے۔ تیئسویں شب کو آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھے۔ ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ القدر ایک ایک دفعہ، سورئہ اخلاص ایک ایک بار پڑھے۔ اور بعد سلام کے ستر مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرے۔ اللہ تعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما کر انشاءاللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے گا۔تئیسویں شب کو سورئہ یٰسین ایک مرتبہ، سورئہ رحمن ایک دفعہ پڑھنی بہت افضل ہے۔
No comments:
Post a Comment